ذکر کے آداب اور نیکیوں کا بڑھنا
حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا کے تم اس کی پوری کوشش کرو کے اللّٰہ کا ذکر صرف طہارت کی حالت میں کیا کرو
حضرت عثمان نہدی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں مجھے حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ کی طرف سے یہ بات پہنچی کے انہوں نے فرمایا کے مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کے اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو ایک نیکی کے بدلے دس لاکھ نیکیاں دیتے ہیں۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا بلکل نہیں۔میں نے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کے اللّٰہ تعالیٰ اسے بیس لاکھ نیکیاں دیں گے پھر یہ آیت پڑھی یُضَاعِفْھَا وَیُوْتِ مِنْ لَّدُنْهُ اَجْرًاعَظِیْمًا (سورت النساء آیت 40) ترجمہ تو اس کو کئی گنا کردیں گے اور اپنے پاس سے اور اجر عظیم دیں گے۔پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا جب اللّٰہ تعالیٰ اسے اجر عظیم کہہ رہے ہیں تو اس کا اندازہ کون لگا سکتا ہے؟ایک روایت میں یہ ہے کے حضرت عثمان ؒ کہتے ہیں میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کے آپ فرماتے ہیں کے نیکی کو دس لاکھ گنا بڑھایا جاتا ہے۔
0 Comments
Always do good comments Thanks