رات کو جب نیند نہ آئے یا گھبرا جائے تو کیا کہے؟

حضرت ابو امامہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ عنہ نے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو بتایا کے وہ رات کو کچھ ڈراؤنی چیزیں دیکھتے ہیں جن کی وجہ سے وہ رات کو تہجّد کی نماز نہیں پڑھ سکتے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے خالد بن ولید! کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں کے جب تم ان کو تین مرتبہ پڑھ لوگے تو اللّٰہ تعالیٰ تمہاری یہ تکلیف دور کردیں گے۔حضرت خالد رضی اللّٰہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ضرور سکھائیں میں نے آپ کو اپنی یہ تکلیف اسی لئیے تو بتائی ہے۔ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کلمات کہا کرو اَعُوٌذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامةِ مِنٌ غَضَبِِهٖ وَعِقَابِهٖ وَشَرِ عِبَادِہٖ وَمِنٌ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیٌنِ وَاَنٌ یَّحٌضُرُوٌنَ "میں اللّٰہ کے غصہ اور اس کی سزا سے اور اس کی بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وسواس سے اور شیاطین کے میرے پاس آنے سے اس کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں"۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنھا فرماتی ہیں چند راتیں ہی گزری تھیں کے حضرت خالد رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے آکر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے ماں باپ آپ پ
ر قربان ہوں اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! جو کلمات آپ نے مجھے سکھائے تھے وہ میں نے تین مرتبہ پورے ہی کئیے تھے کے اللّٰہ تعالیٰ نے میری وہ تکلیف دور کردی اور اب تو میرا یہ حال ہے کے شیر کے بن میں اس کے پاس رات کو بھی بلا خوف وخطر جاسکتا ہوں۔

Post a Comment

0 Comments